ریاض .... قطری حکام نے فٹبال کے مشہور کھلاڑیوں اور بڑے بڑے اسپورٹس کلب کی خاموشی خرید لی۔ لاکھوں ریال خرچ کئے گئے۔ برطانوی جریدے ڈیلی میل کے سامنے یہ سوال آیا تھا کہ آخر قطر 2022ءکے دوران ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کا حق ابھی تک کیونکر محفوظ کئے ہوئے ہے۔ مزدوروں کے ساتھ غلاموں جیسے معاملے، دہشتگرد تنظیموں کی مسلسل مدد اور بدعنوانی کے متعدد مسائل میں ملوث ہونے کے باوجود میزبانی کا حق قطر کے پاس جوں کا توں برقرار ہے۔ ڈیلی میل نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ قطر نے الزامات کے باوجود میزبانی کا حق محفوظ رکھنے کیلئے 12ارب ریال سے زیادہ لٹائے ہیں۔ ڈیلی میل نے اسکی تفصیلات اپنی جامع رپورٹ میں پیش کردیں۔