ریاض .... جنرل اسپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ شارٹس پہننے والے شائقین پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیڈیم اور کھیلوں کے مراکز آسکتے ہیں، اس پر کوئی پابندی نہیں۔ منتظمین کو اس رجحان سے آگاہ کردیا گیا۔ اتھارٹی نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ ایسے شائقین کو اسٹیڈیم یا کھیلوں کے مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی جو نامناسب لباس پہنے ہوئے ہونگے۔