کرنٹ لگنے سے باپ بیٹا ہلاک
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
نئی دہلی..... بہار کے بانکا ضلع کے بندھوا پرواپولیس آﺅٹ پوسٹ کے بلیل کٹوا گاﺅں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے باپ بیٹاہلاک اور ماں بیوی سنگین طور سے جھلس گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ موہن ٹھاکرنام کا 50 سالہ ایک شخص اپنے صحن میں کپڑا پھیلارہا تھا کہ بجلی کے تار کی زد میں آگیا۔موہن ٹھاکر کو بچانے کے لیے اس کا 15سالہ بیٹا دیانند ٹھاکراور اہلیہ سیتا دیوی بھی کرنٹ کی زد میں آگئے۔اس حادثہ میں باپ بیٹے کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بیوی سنگین طور سے جھلس گئی ۔