نئی دہلی.... بہار کے کھگڑیا ضلع کے گوگری تھانہ علاقے کے گوگری بازار میں ایک شخص نے اپنے داماد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ بیگو سرائے ضلع کے صاحب پور کمال تھانہ علاقہ کے ہیراٹول گاوں کا رہائشی28سالہ گورو شرما کچھ دنوں سے گوگری بازار میں اپنی سسرال میں رہ رہا تھا اس کا آج اپنے سسر بیچن شرما کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ جس پرسسر نے اپنے لڑکے دھیرج کے ساتھ مل کر گورو کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سسر کو گرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ مقتول کا سالا فرار ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔