Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہیز کیلئے نوبیاہتا کو ہلاک کردیا

نئی دہلی... بہار کے بانکا ضلع کے کٹوریہ تھانہ علاقہ کے ترپتیہ گاﺅں میں جہیز کیلئے ایک نوبیاہتا  کو گلا گھوٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گاﺅں کے ر ہائشی راجیش رائے کی شادی ڈیڑھ سال قبل بانکا تھانہ علاقہ کے لیلا گوڑا گاﺅں کی رہنے والی سونی دیوی سے ہوئی تھی۔شادی کے بعد سے ہی سسرال والے جہیز کیلئے سونی کو زدو کوب کیا کرتے تھے ۔ واردات انجام دینے کے بعد گھر کے لوگ فرار بتائے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مقتولہ کے گھر والوں نے متعلقہ تھانہ میں شوہر سمیت چھ لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے ۔

شیئر: