Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن اور زرداری ایک نام ہیں، عمران

  سیہون ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میرا کام قوم کو جگانا ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہیں ۔ ہم نے مل کر اس کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنا ہے۔ نوازشریف کی وکٹ گرگئی اب زرداری کی باری ہے۔ مافیا ڈراتا ،دھمکاتا اور قتل کراتا ہے ۔آصف زرداری نے سندھ کے عوام کو ڈرا کر رکھا ہوا ہے۔ اتوار کو سیہون میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ ملک میں غربت کی وجہ کرپشن ہے۔ اقتدار میں آکر قوم کا پیسہ لوٹنے کو کرپشن کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بار بار ایک چیز سمجھا رہا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ کرپشن ے سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوا ۔ جتنی غربت اندرون سندھ میں دیکھی ملک کے کسی خطے میں نہیں دیکھی۔حکمراں کرپشن روک لیتے تو قرضے نہ لینے پڑتے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں سندھ میں الیکشن جیت کردکھائیں گے۔

شیئر: