Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017 ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران 87 منصوبوں کی اجازت

ریاض.... سعودی عربین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا) نے 2017 ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران 1.5 ارب ریال سرمائے کے 87 منصوبوں کے اجازت نامے جاری کردیئے۔ 2016 ءکی تیسری سہ ماہی میں 44 اجازت نامے جاری کئے گئے تھے۔ 2017 ءکی دوسری سہ ماہی میں 85 اجازت نامے جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ برس مذکورہ مدت کے دورا ن 54 اجازت نامے جاری کئے گئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ منصوبے جنوبی کوریا نے پیش کئے۔ دوسرا نمبر متحدہ عرب امارات کا ہے۔

شیئر: