Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگیتر نے بد سلوکی کی،کسی خاتون نے مدد نہیں کی، لوہان

ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ لینڈسے لوہان نے کہا ہے کہ جب ان کے منگیتر نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تو ان کے حق کےلئے کسی ایک خاتون نے بھی آواز نہیں اٹھائی۔خیال رہے کہ 31 سالہ اداکارہ لوہان اورروسی نژاد برطانوی ارب پتی کاروباری شخص ایگور ترابسوو کے درمیان 2015 کے بعد قربتوں کی خبریں آئی تھیں۔22 سالہ ایگور ترابسوو اور لینڈسے لوہان کے درمیان لندن میں پہلی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد دنوں میں قربتیں بڑھیںاور خبریں تھیں کہ دونوں نے منگنی بھی کرلی ، جو زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی۔دونوںکی خبریں کافی عرصے تک میڈیا کی زینت بنی رہیں۔آج جب ہالی وڈ کی کئی اداکاراﺅں سمیت امریکہ و برطانیہ کی دیگر خواتین ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروے وینسٹین کی جانب سے خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف بول رہی ہیں تو اداکارہ لوہان نے بھی شکایت کی کہ جب ان کے ساتھ ظلم ہو رہا تھا تو اس کی کسی خاتون نے مدد نہیں کی۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئرکی جس میں انہوں نے شکایت کی کہ جب وہ اپنے منگیتر ایگور ترابسوو کی جانب سے بدسلوکی کا نشانہ بنیں تو کسی امریکی خاتون نے ان کی مدد نہیں کی۔ ان کے ساتھ ہونے والے ظلم سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ان کے معاملے پر آواز نہ اٹھانے والی خواتین کو نام نہاد بھی کہا۔لینڈسے لوہان نے جس انسٹاگرام پوسٹ پر یہ باتیں لکھی تھیں، اب اس کو اپ ڈیٹ کرکے مختصر کردیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: