ان دنوں ہالی وڈ انڈسٹری میں پروڈیوسر ہاروے وائینسٹین کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی خبریں گرم ہیں ۔اس دوران ہالی وڈ اور بالی وڈکی مقبول اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ہاروے جیسے لوگ صرف ہالی وڈ انڈسٹری تک محدود نہیں،وہ صرف ایک شخص نہیں جو خواتین کوہراساں کرتا ہے، ایسے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ہر جگہ ہی خواتین کو ہراساں کیاجاتاہے۔پرینکا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ مسئلہ صرف ہراساں کرنے کا نہیں بلکہ صنف نازک کے خلاف اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں دھمکایا بھی جاتا ہے۔یہ معاملہ فلمی دنیا تک محدود نہیں بلکہ جہاں بھی خواتین ہوں وہاں ایسے مسائل درپیش ہوتے ہیں ۔یہ مسئلہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ہے۔