Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہاماس کے سمندر میں اہراموں کا سراغ

بہاماس.... مصری تہذیب نے دنیا کو جہاں بہت سے قدیم نوادرات کا تحفہ دیا ہے۔ انہی میں سب سے ممتاز حیثیت پیرامڈز کی ہے جو مصر کے سینائی صحراءمیں موجود ہیں اور دنیا کی تاریخ پر روشنی ڈالنے کیلئے ایک مینار نور کی حیثیت رکھتا ہے۔ اب بہاماس کے جزیرے کے قریب غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے سمندر کی تہ میں پراسرار قسم کے اہراموں کو ڈھونڈ نکالا ہے۔ غوطہ خوروں کی ٹیم نے جو خود کو سیکیور ٹیم 10 کا نام دیتی ہے اسکی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ سب سے پہلے ان اہراموں کا سراغ لگانے اوراسے دیکھنے والے اسکاٹ ویئرنگ نے گوگل ارتھ کی مدد سے اسکی تصویر اتاری تاہم کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ اہرام زمانہ قدیم کی کسی قوم کی بستی ہوسکتی ہے تاہم بہت سے لوگ اس کے علاوہ بھی اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ زیر آب اہرام کا چرچا اس تیزی سے ہوا ہے کہ تقریباً پوری دنیا میں آن لائن اسے دیکھا جاسکتا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہناہے کہ انہیں زمانہ قدیم کے لوگوں کی بستی سمجھ لیا جائے تو یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ان بستیوں میں انہی خواص کو دیکھا جاسکتا ہے جو جنوبی امریکہ کے” آزتک“ تہذیب کا خاصا سمجھا جاتا رہا ہے۔ زیر آب اہرام کی دریافت یقینی طور پر سیاحوں کیلئے بھی بڑی اہم چیز ہے او رامید کی جاتی ہے کہ جس طرح ایک دنیا اہرام مصر دیکھنے کیلئے ٹوٹی پڑتی ہے اسی طرح اگر یہاں بھی سیاحتی سہولتوں کو فروغ دیا جائے تو بہت سارے سیاح ان اہرام کو بھی دیکھنا پسند کرینگے۔

شیئر: