Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے ون ڈے میں سنچری نے مقبول کردیا، پاکستانی اوپنرامام الحق

شارجہ:کیریئر کے پہلے ون ڈے میں 100 رنز بنانے والے امام الحق نے کہا کہ اس کارنامے کے بعد مقبولیت میں اچانک اضافہ ہو گیا ، لاتعداد کالز اور پیغامات کے باعث فون بند کرنا پڑا تا کہ توجہ پریکٹش اور کھیل پر رہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلتے ہوئے پہلے ہی میچ میں سنچری بناوں گا۔ جب قومی ٹیم میں سلیکشن کے لئے نام آیا تو اس وقت گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا بھائی نے یہ خوشخبری سنائی جس کے بعد بار بار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ سنچری سے زیادہ خوشی اس بات پر تھی کہ میری کارکردگی ٹیم کے کام آئی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سنچری نے مقبولیت میں بھی اضافہ کردیا، سیکڑوں لڑکے لڑکیوں کی کالز اور سوشل میڈیا پر پیغامات آتے رہے اس صورتحال سے پریشان ہو کر موبائل بندکرنا پڑا۔امام الحق نے کہا کہ ٹیم کے تمام ہی کھلاڑیوں سے اچھے مراسم ہیں لیکن آئیڈیل شعیب ملک ہیں جن کے ساتھ کھیل کر مطمئن رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان سے سخت محنت اور ذہنی طور پر مضبوط رہنے کا سبق سیکھا جو بہت کام آرہا ہے۔ امام الحق نے کہا کہ چچا انضمام الحق اور میرا کوئی مقابلہ نہیں۔ میں نے اپنی الگ پہچان بنانی ہے، میرا بچپن سے ایک ہی خواب ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں کامیابی دلاﺅں۔

شیئر: