لندن .... ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کو یہ معلوم ہوچکا ہے کہ اچھی صحت کے لئے پانی بڑی نعمت اور ضرورت ہے مگر یہاں ہونے والے حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ برطانوی اسکولوں کے بچے مختلف وجوہ کی بناءپر ضرورت سے بہت کم یعنی ایک چوتھائی پانی پیتے ہیں کیونکہ پڑھائی کے دوران بچوں کو کہیں باہر جاکر پانی پینے یا جوس لیکر کلاس میں آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ پانی کی کمی بچے کی ذہنی اور جسمانی صلاحیت کو بھی متاثر کررہی ہے اوروالدین کا کہناہے کہ مختلف اسکولوں کی انتظامیہ نے جن میں ہیڈماسٹر وغیرہ پیش پیش ہیں کلاس میں موجود بچوں کو پانی یا جوس لیکر آنے نہیں دیتے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تقریباً32فیصد بچے پورا دن صرف ایک پانی کا کلاس پی کر گزارتے ہیں اس کے نتیجے میں انکاہاضمہ خراب ہوتا ہے، سر بھی درد کرتا ہے، غنودگی کی کیفیت رہتی ہے اور اسکا پڑھائی پر بہت خراب اثر پڑتا ہے۔