پیرس میں قطری خاندان لٹ گیا
پیرس .... فرانسیسی میگزین ”لوبوان “ نے اطلاع دی ہے کہ پیرس میں “گیڈونور میٹرو “ کے قریب ایک قطری خاندان کے 11 پاسپورٹ ، 2 لاکھ یورو اور سونے وقیمتی پتھرکے زیورات لوٹ لئے گئے۔ قطری خاندان ڈرائیو رسمیت رینٹ اے کار سے پیرس منتقل ہورہا تھا۔ اسے شاہراہ پر واقع گیسٹ ہاﺅس کے قریب لوٹا گیا۔ میگزین کا کہناہے کہ انتہائی قیمتی زیورات کے ساتھ ایسا موبائل بھی لوٹا گیا ہے جس پر سونے اور الماس کا کام تھا۔ علاوہ ازیں 11پاسپورٹ اور بینکوں کے 4کارڈ بھی چھین لئے گئے۔ لوٹنے والوںنے خود کو بی ٹی سی ٹیم کا ممبر بتا کر قطری خاندان کو دھوکہ دیا۔ پیرس میں سفارتخانوں کی تنبیہ کے باوجود چینی اور ایشیائی سیاحوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔