Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے اسپتال میں آتشزدگی

طائف ....طائف کے الامین اسپتال کی پہلی منزل پر واقع فضلہ جات کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل ناصر الشریف نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ آگ لگنے کی وجہ سے اسپتال کی بالائی منزل میں دھواں بھر گیا تھا۔ 12مریضوں کو وہاں سے نکال کر ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ 2کو احتیاطی تدبیر کے طور پر کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔ الشریف کا کہناہے کہ تمام مریضوں کی حالت کنٹرول میں ہے۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
 

شیئر: