Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسا نے سرخ سیارے کا تھری ڈی نقشہ جاری کردیا

 نیویارک .... امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے سرخ سیارے کا ایک عجیب و غریب و حیرت انگیز نقشہ جاری کیا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ آپ اس نقشے کی مدد سے خود اپنے ڈیسک ٹاپ پر بیٹھے بیٹھے مریخ کی سیر کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت تقریباً تمام ڈیسک ٹاپ او رموبائل فون پر فراہم کردی گئی ہے۔ یہ نقشہ ناسا کے خلائی جہاز کیورسٹی روور نے تیار کیا ہے اور ڈیسک ٹاپ پر اسے دیکھنے کیلئے خاص قسم کے ہیڈ سیٹ اور موبائل ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں ایپل اور اینڈرائڈ دونوں سہولیات ہونی چاہئے۔ اس نقشے کی مدد سے آپ خلائی جہاز کیورسٹی کی جائے مستقل کے علاوہ آس پاس کی جگہوں مورے بٹس اور ماریہ اسپاس اور پاہرم ہلز سب کی سیاحت کرسکتے ہیں۔ یہ نقشہ گوگل نے ایکسس مارس کے نام سے جاری کیا ہے۔ ان میں مریخ کی بالائی سطح پر بن جانے والے باریک ریتیلے ٹیلوں، پہاڑیوں، غاروں جیسی تمام چیزوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اسے دیکھنے کے خواہشمند افراد ان غاروں کو سرخ سیارے پر اپنے بسیرے یا رہن سہن کے کمرے کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

شیئر: