Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا مریخ بھی ”دمدار ہے“، ناسا کی انوکھی تصویر جاری

کیپ کینورال، کیلیفورنیا ..... ہمارے نظام شمسی میں ان گنت سیارے اور ستارے موجود ہیں اور جن میں سے بہت سے سیارے” دمدار“ کہے جاتے ہیں تاہم نظام شمسی کے جن 8یا9سیاروں کو خاص طور پر تذکرے میں لایا جاتا ہے۔ ان میں کوئی بھی ایسا نہیں تھا جسے دمدار کہا جاتا۔ اب امریکی خلائی تحقیقی ادارے نے مریخ کی ایسی عجیب و غریب تصویر جاری کردی ہے جس میں وہ دمدار نظرآرہا ہے۔ یہ تصویر ناسا کے معاون خلائی جہاز سے اتاری گئی ہے اور اسے اتارنے کیلئے خاص قسم کی دوربین استعمال ہوئی۔ اب ماہرین فلکیات اسے میگنیٹو ٹیل یا مقناطیسی دم قرار دے رہے ہیں اور انکا کہناہے کہ یہ ہیبرڈ ہے۔ معاون نے یہ تصویر اتارنے کے ساتھ جو اعدادوشمار جمع کئے اور ناسا کے زمینی مرکز پر بھیجے ان سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ دم مریخ کے مقناطیسی میدان یا میدان ثقل کی باقیات کی پسماندہ شکل ہے جو وقت کے ساتھ خود ہی تشکیل پاگئی۔ اسکی تشکیل اور ہیئت ترتیب دینے میں شمسی طوفانوں کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ جس عمل سے گزرکر اس کی تشکیل عمل میں آئی ہے اسکی وجہ سے فضا نسبتاً نفیس اور اچھی ہوتی جارہی ہے۔ عام آنکھوں سے عجیب و غریب دم کو دیکھا نہیں جاسکتا کیونکہ نظام شمسی کے کسی دوسرے ستارے میں اس قسم کی کوئی چیز نہیں دیکھی گئی حالانکہ زمین او روینس دونوں میں میگنیٹو ٹیلز یا مقناطیسی دم کی موجودگی کی اطلاع سائنسدانوں کے پاس ہے مگر مریخ کی دم پھر بھی انوکھی اور نرالی ہے۔اس تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مریخ پر موجود ہوا میںسانس لینا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔

شیئر: