انٹرنیٹ صارفین کیلئے دستاویز کا اجرا
ریاض .... انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات پیش کرنے والے ا داروں اور صارفین کے حقوق و فرائض پر مشتمل نئی دستاویز جاری کردی۔ وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے بورڈ کے گورنر ڈاکٹر عبدالعزیز الرویس کی موجودگی میں نئی دستاویز کی منظوری دی۔ یہ پرانی دستاویز میں مذکور حقوق و فرائض اور شرائط کی دستاویز کی جگہ لے لے گی۔ اسکی بدولت صارفین کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا۔ انٹرنیٹ اور موبائل کے حوالے سے کارروائی صاف شفاف ہوگی۔