Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عسیر ایمبولینس کو چار ماہ میں 20 ہزار کالز موصول

’موصول ہونے والی کالز میں ٹریفک حادثات اورسانس کے مسائل سب سے زیادہ رہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ہلال احمر نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی چوتھائی کے دوران ایمبولینس سروس حاصل کرنے کے لیے 20 ہزار 94 کالز موصول ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’موصول ہونے والی کالز میں ٹریفک حادثات اورسانس کے مسائل سب سے زیادہ رہے‘۔
ہلال احمر نے بتایا ہے کہ ’ایمبولینس کی ٹیموں نے بروقت مداخلت کرکے تمام کیسز میں طے شدہ طبی پروٹوکول کے مطابق معاملہ کیا ہے‘۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ اس کے پاس تربیت یافتہ اعلی ہنر کے حامل افراد کی خصوصی ٹیم موجود ہے جو ہنگامی حالات میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ اس کی خدمات تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

شیئر: