کچرا پھینکنے پر 2تا 5ہزار ریال جرمانہ
جدہ.... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جدہ میونسپلٹی پبلک مقامات پرکچرا ڈالنے پر 2تا 5ہزار ریال کے جرمانے کریگی۔ اس مقصد کیلئے سی سی کیمروںسے فائدہ اٹھایا جائیگا۔ کوئی بھی شخص ایسی کسی بھی جگہ پرجہاں کچرا ڈالنے کی اجازت نہیں کچراڈالنے پر جرمانے کی زد میں آجائیگا۔ ساحل سمندر کے ساتھ بلد کے علاقے میں بھی سی سی کیمرے نصب ہونگے۔ 120کلو میٹر کے دائرے میں کنٹرول سینٹر صفائی ستھرائی کی نگرانی کریگا اور مشینی وسائل کی مدد سے صفائی کے مخالفین کی خبر لے گا۔