لندن ....برطانوی جریدے مرر نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ سعودی ولی عہدو نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان دنیا بھر کو دہشتگردی کے بھنور سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے ”سرمایہ کاری کے مستقبل“ عالمی پروگرام میں سعودی عرب کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے اسلامی میانہ روی کی طرف واپس لیجانے کے عزم کا اظہار کرکے پوری دنیا کو امید کی روشنی دی ہے۔ مرر نے سعودی امور کے ماہر جین کینمنڈ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان سعودی عرب کو جدید تر بنا سکتے ہیں۔ اسے انتہا پسندی کے بھنور سے نکال سکتے ہیں۔ ایسا ہوگا تو پوری دنیاکو دہشتگردی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔