Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجرفیڈرر نے ٹینس کورٹ میں بال بوائے سے کیریر کا آغاز کیا

  سوئٹزرلینڈ : دنیائے ٹینس کے بے تاج بادشاہ راجر فیڈرر مانے جاتے ہیں اور ٹینس کورٹ میں ان کی جاندار شاٹس اور مہارت کے سبھی معترف ہیں تاہم یہ بات اہم ہے کہ ایک وقت میں وہ ٹینس کورٹ میں بال بوائے کے طور پر کام کرتے تھے۔سوئٹزرلینڈ کے 36 سالہ راجر فیڈرر 8اگست 1981 ءمیں پیدا ہوئے اور اس وقت عالمی رینکنگ میںوہ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ راجر فیڈرر نے 1998 ءمیں پروفیشنل ٹینس کھیلنا شروع کی اور 2002 ءسے نومبر 2014ء تک دنیا کے 10 بہترین ٹینس کھلاڑیوں کی فہرست میں مسلسل شامل رہے۔ اس وقت رافیل نڈال کے بعد وہ عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہیں، انہوں نے ابتک 19 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔گزشتہ دنوں چین میں جب انہیں عام لوگوں نے اپنے ساتھ ٹرین میں سفر کرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تو انہوں نے یہ بتانے میں خوشی محسوس کی کہ ایک عرصہ تک میں پبلک بسوں میں سفر کرتا رہا ہوں۔

شیئر: