قطر کا مسئلہ انتہائی معمولی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان
جمعرات 26 اکتوبر 2017 3:00
ریاض:شہزادہ محمد بن سلمان سے دریافت کیاگیا کہ آیا قطر کا بحران سعودی عرب میں سرمایہ کاری پر اثرانداز ہوگا؟ انہوں نے جواب دیا کہ قطر کا مسئلہ انتہائی معمولی درجہ کا ہے ، اس کا کوئی اثر سرمایہ کاری پر نہیں پڑے گا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد قطری بحران سے متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے یمن میں جنگ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یمن کی جنگ جاری رہے گی ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہماری سرحدوں پر لبنان جیسی حزب اللہ سر نہ ابھارے ، حوثیوں کو حزب اللہ بننے سے روکنے کیلئے جنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔