Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیت کا پاکستانی قیدی اعانت کا طلبگار

ریاض۔۔پاکستانی ڈرائیور ظاہر حسین نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ دیت کی رقم ادا کرانے میں اس کی مدد کی جائے۔ ظاہر حسین 2013کے دوران مکہ ٹریفک حادثے میں 4افراد کی موت کا باعث بن گیاتھا۔ وہ تب سے اب تک حوالات میں بند ہے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی دیت 1.3ملین ریال ہے۔ پاکستانی اخبار ٹریبون ایکسپریس نے اس کی کہانی بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ حسین کی عمر 30برس ہے وہ 4بچوں کا باپ ہے۔ اگست 2013 میں عرب کمپنی کے ڈرائیور کے طور پر سعودی عرب میں آیا تھا۔ اس کی گاڑی ایک  مکہ مکرمہ میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس سے 4افرادکی موت ہو گئی تھی۔ سعودی جج ہلاک شدگان کے اعزہ سے کئی با ردیت معاف کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔ 
 
 

شیئر: