Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

' گول مال اگین ' کا شاندار بزنس،'سیکرٹ سپر اسٹار' پیچھے

شائستہ جلیل۔ کراچی
رواں ہفتے بالی وڈ باکس آفس پر دو بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں” سیکرٹ سپراسٹار“اور” گول مال اگین“ شامل ہیں ۔ ان میں اب تک گول مال اگین شاندار بزنس کےساتھ آگے ہے۔گزشتہ جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بننے والی 'گول مال اگین ' اب تک سوکروڑ ہندوستانی روپے کما کر 100 کروڑ کا بزنس کرنےوالی فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی بلکہ سینچری مکمل کرکے آگے نکل گئی ہے۔یوںگول مال سیریز کی چوتھی فلم بھی زبردست ہٹ فلم ثابت ہورہی ہے ۔کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور تبو کی اداکاری فلم میں نئی تبدیلی ثابت ہوئی ہے۔ اداکار اجے دیوگن، تشار کپور،کنال کھیمو، ارشد وارثی اور جونی لیور کے مزاحیہ ڈائیلاگز ، سینما بینوں کو بھرپور انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
بالی وڈ باکس آفس سے آنےوالی خبروں کے مطابق ہدایتکار روہت شیٹی کی ' گول مال اگین ' نے ریلیز کے پہلے ہی روز 30 کروڑ کمالئے تھے دوسرے روز 28 کروڑاور اتوار کے روز فلم نے لگ بھگ 29 کروڑ کا بزنس کیا ۔توقع کی جارہی ہے کہ فلم آنے والے دنوں میںبھی اچھا بزنس کرے گی۔
ہفتے کی دوسری بڑی فلم ' سیکرٹ سپر اسٹار' اب تک لگ بھگ 39 کروڑ روپے کا ہی بزنس کرپائی ہے۔” گول مال اگین“ سے ایک روز قبل ریلیز ہونےوالی اداکار عامر خان اور اداکارہ زائرہ وسیم کی نئی فلم سینما اسکرین پر سینما بینوں کی خاص توجہ حاصل نہیں کرپائی۔
 ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ریلیز ہونےوالی اس فلم کا پہلا دن بزنس کے حوالے سے کافی سست رہا ۔پہلے روز اس فلم نے صرف پونے 5 کروڑ روپے کمائے اورپورے ہفتے بھی گول مال اگین کی برابری نہ کرسکی ۔
 

شیئر: