مالدار تارکین سعودی شہریت کے خواہاں
جدہ ۔۔۔ سالِ رواں کے دوران سعودی عرب میں مقیم مالدار غیر ملکیوں نے شہریت حاصل کرنے کی درخواستیں دیکر معاملہ الجھا دیا ۔شہریت طلب کرنیوالوں میں 42فیصد مالدار غیر ملکی ہیں ۔ اب تک زیادہ تر غیر ملکی امریکہ اور یورپی ممالک کی شہریتیں حاصل کرنے کے چکر میں پڑے رہتے تھے ۔ یورپ اور امریکہ کی جانب سے شہریت کے قوانین سخت کئے جانے کے بعد تارکین وطن متبادل راستے اختیار کرنے لگے ۔سعودی عرب کی شہریت طلب کرنیوالوں میں زیادہ تر شامی ، یمنی ، مصری ، پاکستانی اور سوڈانی ہیں ۔