Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکام شہریت بھی سلب کرنے لگے

ریاض .... سعودی عرب میں انسانی حقوق کی قومی تنظیم نے شیخ طالب بن محمد بن لاھوم بن شریم اور انکے ساتھ انکی فیملی کے 25افراد اور آل مری قبیلے کے لوگوں کی شہریت سلب کرنے پر حکومت قطر کی مذمت کردی۔ قطری حکام نے بچوں اور 18خواتین کی بھی شہریت سلب کی ہے۔ یہ عالمی تاریخ میں اپنی نوعیت کی منفرد نظیر ہے۔ اس سے قبل 2005ءمیں بھی قطری حکومت آل غفران قبیلے کے 6ہزار سے زیادہ افراد سے ناحق شہریت سلب کرچکی ہے۔ انسانی حقو ق کی قومی تنظیم نے واضح کیا کہ جن لوگو ںکی شہریت سلب کی گئی ہے وہ قطری شہری ہیں۔ ان پر کوئی مقدمہ چلائے بغیر ان سے قومی شناختی کارڈضبط کرلئے گئے۔ اب وہ بے وطن ہوچکے ہیں۔ صحت، رہائش، تعلیم، روزگار ، آمد ورفت کی آزادی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم کردیئے گئے ہیں۔سعودی حکومت انہیں آفت میں پڑنے سے روکنے کیلئے تمام سہولتیں دے رہی ہے تاہم انکا حقِ شہریت اپنی جگہ پر قائم ہے جو کسی بھی قانون کے تحت ان سے سلب نہیں کیا جا سکتا۔
 

شیئر: