Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو کی ویلیو اپنی اولین فروخت کے بعد 2 ٹریلن ڈالر تک ہوجائیگی

امید کی جارہی ہے کہ آرامکو کی اولین فروخت 2019 ءکے اوائل تک سامنے آجائے گی
غیاث الدین۔ جدہ
اس وقت سعودی آرامکو اپنے مالیاتی ڈھانچے کوبہترین بنانے کی کوشش میں مصروف ہے تاکہ سعودی آرامکو کو اپنے اولین فروخت میں سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش بنا کر پیش کیا جا سکے اوربہترین قیمت حاصل کر سکے۔ امید ہے کہ سعودی آرامکو کے 5فیصد حصص کی اولین فروخت اگلے سال کے آخر یا 2019ءکے اوائل میں پیش کر دیئے جائیں گے۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او ہو گا۔ اس کے لئے جے پی مورگن ، مورگن اسٹینلے اور ہانگ کانگ، شنگاہی بینکنگ کارپوریشن کو شیئرز کی فروخت کے لئے انڈررائٹر منتخب کر لیا گیا ہے پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ سعودی آرامکو کی اولین فروخت بین الاقوامی سطح پر کی جائے گی مگر اب کہا جا رہا ہے کہ آرامکو کے حصص تداول کے توسط سے اندرون ملک اولین فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ یہ بھی اندازہ لگایاگیا ہے کہ آرامکو کی ویلیو اپنی اولین فروخت کے بعد تقریباً 2ٹریلین ڈالر کے قریب ہو جائے گی یعنی ایگزون موبیل ، ایپل اور علی بابا کو ملا کر بھی بڑی کمپنی ۔ چلئے اب چلتے ہیں تداول کی ہفتہ وارانہ کارکردگی کی طرف۔ گزشتہ ہفتے تداول میں مندی کا رحجان دیکھاگیا۔ تداول آل شیئر انڈیکس 100.60پوائنٹس انحطاط کاشکار ہو کر 6910.66پوائنٹس پر بند ہوا۔ سودوں اور حجم میں بالترتیب 3.3فیصد اور 7.9فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ کاروباری مالیت میں 3.6فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ قیمتیں کم ہونے سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26ارب ریال کی کمی کے بعد 1632ارب ریال تک گر گئی جبکہ مارکیٹ پی ای ریشو 15.1سے کم ہو کر 14.92پر آگیا۔ تداول میں شامل ساری کمپنیوں میں تبوک سیمنٹ کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 23.24فیصد کے گرانقدر اضافے کے بعد 12.94ریال تک بڑھ گئی جبکہ زین سعودی تنزلی میں ٹاپ پر رہی جس کی قیمت 19.21فیصد کمی کے بعد 6.35ریال تک گر گئی۔ 
 

شیئر: