Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم2.0 کا پوسٹر جاری

بالی وڈ کی ایک مہنگی ترین فلم کا پہلا پوسٹر منظرعام پر آگیا۔فلم کے اس نئے پوسٹر میں مرکزی کردار نبھانےوالے تینوں اداکار رجنی کانت، اکشے کمار اور ایمی جیکسن کی جھلک نمایاں ہے۔ماضی کی فلم ' روبوٹ' کی دوسری سیکوئل فلم ' 2.0' "تیاریوں کے مراحل میں ہے جس میں رجنی کانت اور اکشے کمار ایسے منفرد کرداروں میں سامنے آرہے ہیں جو اس سے قبل بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کبھی پیش نہیں کئے گئے ۔حال ہی میں فلم کی آڈیو لانچنگ کی تقریب دبئی میں منعقد کی گئی تھی۔ فلمسازوں کا کہنا ہے بالی وڈ کی سائنس فکشن پر بننے والی یہ منفرد فلم دنیا بھر میں منفرد مقام بنائےگی۔ایک مہنگے ترین بجٹ پر بننے والی یہ فلم اگلے برس سینما اسکرین کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: