ایشوریہ کی والدہ کی بلڈنگ میں آتشزدگی
جمعرات 26 اکتوبر 2017 3:00
بالی وڈ کوئن ایشوریہ رائے بچن کی والدہ کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ ہواہے۔ذرائعکے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ کی ' لامیر ' نامی 16 منزلہ عمارت کی 13 ویں منزل پر اچانک آگ لگ گئی۔ اسی عمارت کے ایک فلیٹ میں ایشوریہ کی والدہ بھی رہائش پذیر ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ایشوریہ، ابھیشیک کےساتھ فوری اپنی والدہ کے گھر پہنچیں جہاں میڈیا کے کیمروں نے دونوں اداکاروں کو دیکھ کر ان کی موجودگی کو کیمرے میں قید کرلیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں نے آگ پر قابو پالیا۔واضح رہے کہ ایشوریہ رائے کی والدہ رواں سال اپنے شوہرکی موت کے بعدسے اس فلیٹ میں تنہا رہتی ہیں۔