Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانئے آئی فون ٹین(ایکس) کی اسکرین کی مرمت قیمت

آئی فون ٹین کے پری آرڈرز شروع ہونے کے ساتھ ہی کمپنی نے فون کی مرمت سے متعلق چند بنیادی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔فون کی اسکرین ٹوٹ جانے پر صارف کو اسکی مرمت کے لئے 279 ڈالر خرچ کرنے ہوں گے۔آئی فون میں شامل ان تمام چیزوں کی مرمت پر جن کی وارنٹی کمپنی کی جانب سے نہیں دی گئی 549 ڈالر کی لاگت آئے گی تاہم اگر صارفین چاہیں تو فون خریدنے کے ساتھ ہی اسکی انشورنس کروا سکتے ہیں۔اس انشورنس کے 199 ڈالر فون خریدتے وقت ادا کرنے ہوں گے۔ انشورنس شدہ فون کی اسکرین کی مرمت کمپنی صرف 29 ڈالر میں کرے گی۔ اسکرین مرمت کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایپل کو او ایل ای ڈی اسکرین کی خریداری سیمسنگ سے کرنی پڑتی ہے کیونکہ سیمسنگ ہی وہ واحد کمپنی ہے جو ان اسکرین کو بنا رہی ہے۔
 

شیئر: