شمالی عراق میں لڑائی روکنے کا معاہدہ
واشنگٹن۔۔۔ امریکہ کے زیر قیادت بین الاقوامی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں لڑائی روکنے کیلئے عراقی افواج اور پیشمرگہ فورسز کے جنگجوؤں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ فوجی اتحاد کے ترجمان ریون ڈیلن نے کہاکہ جنگ بندی کے معاہدے میں تمام محاذ شامل ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کو کرد جنگجوؤں اور ترکی کے ساتھ سرحد پر واقع گزرگاہ کی جانب بڑھنے والی عراقی فورسز کے درمیان بھاری توپ خانے سے شدید لڑائی ہوئی۔ کرد جنگجوؤں اور پیشمرگہ فورسز نے مارٹر گولے داغے اور ٹینک شکن راکٹوں کا بھی استعمال کیا۔