مکہ مکرمہ ..... ٹریفک حادثے میں جل کر جاں بحق ہونے والے کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ حادثہ ہفتہ کی صبح پیش آیا ۔ سبق نیوز کے مطابق پولیس کے ہنگامی سینٹر 911 پر اطلاع ملی کہ مکہ مکرمہ رنگ روڈ پر المناک حادثے کے فوری بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے سوار کونکالانہیں جاسکا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے شہری دفاع کی مدد سے تباہ ہونےوالی گاڑی کی آگ بجھائی اور سوختہ نعش اپنی تحویل میں لیکر جاں بحق ہونے والے کی شناخت حاصل کرنے کےلئے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا ۔ جائے وقوعہ پر موجود ایک شخص نے بتایا کہ حادثے کاسبب بننے والی تیرز رفتار کار ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر فٹ پاتھ عبور کرتے ہوئے مخالف رو ڈپر آنےوالی گاڑیوں سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ ہوتے ہی گاڑی کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ حادثے میں دوسری گاڑیوں میں سوار 4 افراد بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔