Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوات او رکئی شہروں میں زلزلہ

سوات.... ہفتہ کی رات سوات اور اس کے اردگرد کے علاقوں مردان، شانگلہ، کالام، سیدو شریف، دیر، مالاکنڈ، بونیر، داسو، ایبٹ آباد اور کوہستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ باغ، سرگودھا، کوٹ مومن، پھول نگر اور سانگلہ ہلز اور ان کے گردونواح بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شیئر: