Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کی شکست ہضم نہیں ہو رہی ، سری لنکن کرکٹ کوچ

 
ٓ ابو ظبی: سری لنکن ٹیم کے کوچ نک پوتھاس نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے خلاف ابو ظبی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہونے والی شکست کو ہضم کرنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا تھا لیکن شاداب خان نے ہمارے منہ سے میچ چھین لیا۔ فتح کے اتنا قریب آکر ناکامی سے دوچار ہو نے پر بے حد افسوس اور مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 5ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کے بعد یہ پہلا موقع تھا جو ہم نے بہت اچھے انداز میں کھیلا۔ ناتجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے اتنے شاندار مقابلے کی توقع نہیں تھی لیکن انہوں نے ثابت کردیا کہ پاکستانی کھلاڑی ہر ٹیم کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ نک پوتھاس نے کہا کہ ہمارے بولرز پاکستانی بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم میچ کے اختتام تک اسے اپنے حق میں نہ پہنچا سکے۔ امید ہے کہ لاہور کے میچ میں ہماری ٹیم مزید جوش و جذبے کا مظاہرہ کرے گی اور پاکستانیوں کی محبتوں کے ساتھ ساتھ قذافی اسٹیڈیم سے فتح سمیٹ کر ہم واپس سری لنکا جائیں گے۔ 
 

شیئر: