Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی، سری لنکن ٹیم کی 8 سال بعد لاہور آمد

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچیں تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ائیرپورٹ پر پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے قوی شاہینوں اور لنکن ٹائیگرز کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی۔ ایئرپورٹ سے دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی حصار میں مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں پہنچایا گیا۔ سری لنکن کپتان تھیساراپریرا نے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور لاہور کے شائقین کو انٹرنیشنل میچ کے انعقادپر مبارکباد دی۔ اس دوران مال روڈ اور روٹ سے ملحقہ سڑکوں کو عام ٹریفک کےلئے مکمل طور پر بند رکھا گیا۔ ٹیموں کی آمد کے لیے مختص راستوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں اور مہمان کھلاڑیوں کی قد آور ہورڈنگزسے سجایا گیا تھا۔ ٹیموں کے مقامی ہوٹل میں پہنچنے پر ہوٹل انتظامیہ اور آفیشلز نے ان کا پر تپاک استقال کیا جبکہ ان کی پرتکلف تواضع کی گئی۔ ٹیموں کے ہوٹل آمد کے بعد بند کی گئی شاہروں کو بھی عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

شیئر: