Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی

 
لاہور: آج لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کا ایک اور میلہ لگنے والا ہے جس کے دوران پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کے لیے پی سی بی نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔دونوں ٹیمیں بھی آج صبح لاہور پہنچیں گی ۔مہمان ٹیم کے خیر مقدم کے لئے قذافی اسٹیڈیم کے گرد سنہالی زبان میں بھی بینرزآویزاںکردیئے گئے ۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے 3رکنی وفد کی بھی آج لاہور کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہی سیریز 2-0سے اپنے نام کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود شائقین کا جوش و خروش کم نہیں اور وہ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو اپنے سامنے ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹیموں کے روٹس کو سجا دیا گیا ہے اور مہمان کھلاڑیوں کی تصاویر بھی لگا دی گئی ہیں۔سری لنکن ٹیم لاہور میں تقریباً24گھنٹے قیام کرے گی۔ میچ شام6 بجے شروع ہو گا جبکہ اسٹیڈیم کے دروازے 3 گھنٹے پہلے شائقین کےلئے کھول دیئے جائیں گے۔ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

شیئر: