Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کیساتھ غلط فہمیاں دور کررہے ہیں،اعزازچوہدری

  واشنگٹن ...امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نیو یارک میں پاک امریکہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات لچکدار ہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان سے متعلق متضاد حقائق پیش کررہے ہیں تاہم یہ غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیئر: