Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”2.0“نے نمائش سے قبل ہی 200 کروڑ کمالئے

بالی وڈ اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم’2.0‘ نے نمائش سے قبل ہی 200 کروڑ کی کمائی کرلی۔ فلم ’2.0‘ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ربورٹ‘ کا سیکوئل ہے ۔یہ اگلے سال 25 جنوری کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔ ’2.0‘ ہندوستان کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ہے جو 450 کروڑ کی لاگت سے بنائی جارہی ہے ۔ فلم کے میوزک کی دبئی میں ہونے والی تقریب کا خرچہ بھی 20 کروڑ سے زائد رہا۔میگا بجٹ فلم نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی سیٹیلائٹس رائٹس اور تھیٹر رائٹس کی مد میں 200 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔فلم کے ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں کے سیٹلائٹس رائٹس پہلے ہی نجی ٹی وی نے 110 کروڑ میں خرید رکھے ہیں جبکہ اب فلم کے ہندی زبان کے تھیٹر رائٹس 80 کروڑ میں فروخت ہوئے ہیں۔فلم کے میوزک رائٹس کی فروخت تاحال باقی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ میگا بجٹ فلم کی نمائش سے قبل کتنی کمائی ہوتی ہے۔
 

شیئر: