Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'ہوا ہوائی' میں سری دیوی کے بعد ودیا بالن

بالی وڈ کے مشہور گیت' ہوا ہوائی' کا ری میک سامنے آگیا۔ 80 کی دہائی میں بننے والی مشہور زمانہ فلم ' مسٹر انڈیا' کے مشہور فلمی گیت' ہوا ہوائی' کو سری دیوی پر فلمایاگیاتھا ۔اس گیت سے سری دیوی کو بھرپور شہرت حاصل ہوئی۔اب یہ گیت ری میک کے بعد نئی بالی ووڈ فلم 'تمہاری سلو' میں شامل کیاگیاہے۔ اس گیت پر فلم میں مرکزی کردارادا کرنےوالی ودیا بالن رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ سری دیوی کی بہت بڑی مداح ہیں۔ انہوں نے اس گیت کے ذریعے سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
 

شیئر: