Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام کا سپر زوم فیچر متعارف‎

انسٹاگرام نے ہالوین کے لئے نئے فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔نئے سپرزوم فیچر کی مدد سے وییوز کو ڈرامائی بنایا جا سکے گا۔اس فیچر سے وڈیو میں بیک گراؤند ساؤنڈ شامل کی جا سکے گی۔سپر زوم فیچر ان ایبل کرتے ہی 3 سیکنڈ کے لئے ویڈیو اچانک زوم ہو گی اور اس میں ڈرامائی آوازیں شامل ہو جائیں گی۔ اس مقصد کے لئے فرنٹ اور بیک دونوں کیمرے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔اسکے علاوہ ہالوین کی تھیم والے اسٹیکرز اور فلٹرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ فیس فلٹرز کی مدد سے صارفین اپنے یا کسی بھی دوست کے چہرے کو ویمپائرز ، زامبیز اور چمگاڈر جیسی خوفناک شکل دے سکیں گے۔ہ
الوین اسٹیکرز کو صارفین اپنی تصاویر اور وڈیوز میں ایڈ کر کے انہیں خوفناک بنا سکیں گے۔ ان تمام فیچرز کو جلد صارفین کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔یہ فیچرز اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین استعمال کر سکیں گے۔ 
 

شیئر: