انسٹا گرام نے لائیو وڈیو چیٹ کا آپشن متعارف کرا دیا
جمعرات 26 اکتوبر 2017 3:00
انسٹا گرام کی جانب سے لائیو وڈیو کا آپشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر کی آزمائش اگست سے جاری تھی اور اب کامیابی کے بعد اسے انسٹا نے اسے اپنے صارفین کے لئے پیش کر دیا ہے۔لائیو وڈیو کا فیچر استعمال کرنے کے لئے ایپ میں بٹن شامل کیا جائے گا جس کو کلک کرنے کے بعد صارفین اپنے فالورز کے لئے براہِ راست وڈیو بنا سکیں گے۔
لائیو ویڈیو میں کوئی بھی صارف اپنے دوست کو بھی شامل کر سکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے صارف کو اپنے دوست کو انوائیٹ کرنا ہو گا اور دعوت قبول کرنے کے بعد دونوں صارف آپس میں بات کرسکیں گے۔ اس وڈیو چیٹ کو نہ صرف محفوظ کیا جا سکتا ہے بلکہ فالورز کے ساتھ براہِ راست شیئر کیا جا سکتا ہے اور فالورز اس پر اپنے کمنٹ اور ری ایکشن بھی دے سکیں گے۔فیچر کو استعمال کرنے کے لئے ایپ کو پلے اسٹور اور ایپ اسٹور سے اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔