Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال پٹرول کے نرخ تبدیل کئے جائیں گے، وزیر خزانہ

ریاض ..... وزیر خزانہ محمد الجدعان نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی نہیں کرے گی، تنخواہ کا بجٹ جو ہے وہی رہے گا۔ البتہ ریٹائر ہونےو الے ملازمین کی جگہ نئی تقرریاں انتہائی محدود کردی جائیں گی۔ الجدعان نے کہاکہ حکومت اقتصادی اصلاحات کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ اسی سال پٹرول کے نرخوں میں تبدیلی لائی جائے گی۔ اس سے قبل حساب المواطن نامی پروگرام نافذ کیا جائے گا۔ سعودی عرب 2018ءکےلئے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے برعکس زیادہ بڑے بجٹ کی تیاری کررہا ہے۔ سعودی حکام اخراجات کو کنٹرول کرنے والے اقدامات کے دباﺅ سے متاثر معیشت کو سہارا دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ الجدعان نے کہاکہ جو ہدف 2،3برس کے دوران پورا کیا جاسکتا ہے، اسے ہنگامی بنیادوں پر فی الفور پورا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اسی جہت میں کام ہورہا ہے۔ انہوں نے امریکی ادارے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے الاﺅنس وغیرہ وعدے کے مطابق ابھی تک ادا نہ کرنے کی وجہ تکنیکی مسائل ہیں۔ متعلقہ اداروں کو بجٹ کے دائرے میں انہیں حل کرنا ہوگا۔

شیئر: