واشنگٹن... صحافیوں کو دھمکیاں دینے پر ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر راجر اسٹون کا اکاونٹ بند کردیا۔سابق مشیر نے صحافیوں پر الزام لگایا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف جعلی اور بے بنیاد خبریں شائع کررہے ہیں انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ راجر اسٹون نے ٹوئٹر پرصحافیوں کو برا بھلا کہا ۔ٹوئٹر انتظامیہ نے کہاکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور لوگوں کو دھمکانے کے لئے ٹوئٹر کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی میڈیا کو دھمکی آمیز پیغامات کرنے پر ان کا اکاونٹ بند کیا گیا تھا۔