Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر فریاد

عسیر .... عسیر کی المجاردہ کمشنری میں ایک روڈ بنانے والی کمپنی نہضة العمران کے 40سے زیادہ کارکنان کمشنر ہاﺅس کے سامنے جمع ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 11ماہ سے انہیں تنخواہ نہیں ملی ہے۔ تنخواہ دلانے کیلئے کمپنی پردباﺅ ڈالا جائے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ کمپنی ایسے کارکنان سے کام لے رہی ہے جو اسکی کفالت میں نہیں۔ اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر کارکنان کو تنگ کیا جارہا ہے۔ المجاردہ کے کمشنر یحییٰ آل حموض نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ انہوں نے تمام حقائق گورنر عسیر کو پیش کردیئے ہیں۔

شیئر: