ہوا سے پانی بنانے والا سعودی
حائل.... 15سالہ سعودی طالب علم اسامہ الزہرانی ہوا سے پانی بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ اسکی تفصیلات پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ الزہرانی نے واضح کیا کہ اسکی ایجاد سادہ سی ہے۔ ہوا سے پانی بنانے والا آلہ کہیں بھی لیجایا جاسکتا ہے ہلکا پھلکا ہے۔ ماحول دوست ہے۔ ایک دن میں 3لیٹر پانی ایسے مقامات پر بھی نکالا جاسکتا ہے جہاں کا موسم انتہائی خشک ہوتا ہے۔ الزہرانی کو ایٹکس 2016ءکوالالمپور میں گولڈ میڈل بھی مل چکا ہے۔