Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قندیل بلوچ کو مفتی قوی کے کہنے پر مارا گیا،والد

ملتان... ماڈل قندیل بلوچ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ میری بیٹی کو مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قتل کیا گیا ۔ملتان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی۔ گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز عدالت میں پیش ہوئے ۔ تفتیشی افسر نے چالان مکمل کرنے کے لئے مہلت مانگ لی۔ قندیل بلوچ کے والد عظیم بھی عدالت پہنچ گیا انہوں نے بتایاکہ مفتی قوی نے مجھے پیسوں کی پیشکش کی کہ ان کا نام کیس سے نکلوادوں لیکن انکار کردیا۔ اپنی بیٹی کے قاتلوں کو سزا دلوانا چاہتا ہوں۔ وسیم اور حق نواز نے بھی جو گناہ کیا ہے اس کی سزا انہیں ضرور ملے گی۔ انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔ دریں اثناءمفتی عبدالقوی کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو مل گئی ۔ملتان پولیس کے مطابق رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
 

شیئر: