شمیم کوثر کے زیر اہتمام تقریب عقیقہ و اصلاح معاشرہ
امت مسلمہ بے جارسومات سے اجتناب کریں، مسلمان کا ہر عمل قرآن و حدیث کی روشنی میں ہونا چاہئے،مولانا خلیل اللہ بشیر
جدہ کی معروف سماجی شخصیت شمیم کوثر ( ٹرسٹی خاک طیبہ ٹرسٹ ) نے اپنے پوتے موسیٰ خالد کوثر کا عقیقہ منفرد انداز میں منعقد کرکے اصلاح معاشرے کا بیڑہ اٹھایا ۔ شمیم کوثر نے عقیقہ کی اس تقریب میں شہر کے معززین اورمختلف تنظیموں کے صدور اور اکابرین کو مدعو کیا اور انہیں دعوتِ فکر دی کہ ہم اپنی ذاتی زندگی میں بھی جو تقاریب منعقد کریں ۔وہ قرآن و حدیث کے عین مطابق ہو ۔اس تقریب کی مناسبت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قوم و ملت کی اصلاح کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں چنانچہ عقیقہ کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ شہر جدہ کے نامور نعت خواں حضرات خالد حسین مدنی ، دانش مدنی ، سلمان شکیل کوثر ،یحییٰ وقار الدین اوراقم الحروف کو سعادت نعت کا موقع دیا گیا ۔
سید خواجہ وقار الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔انہوں نے قاری احسن ایوب کودعوت تلاوت کلام پاک دی اور پھر نعت رسول مقبول کا سلسلہ شروع کیا۔خالد حسین مدنی نے دف پر نذرانہ عقیدت پیش کی جبکہ سلمان شکیل ، یحییٰ وقار اور دانش نے اپنی منفرد آواز میں بہت دیر تک نعت کا نذرانہ پیش کرتے رہے اور جب سامعین کے دل حب رسول سے سرشار ہوگئے تونبی کریم کے احکامات کو دلوں میں اتارنے کیلئے نوجوان شعلہ بیان مقرر مولانا خلیل اللہ بشیر کو دعوت خطابت دیا گیا ۔ مولانا خلیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اُس محفل پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل کرتا ہے جس میں اسکا اور اسکے رسول کا ذکر ہوتاہے ۔ گھریلو تقریبات میں خواتین کی بے جا رسومات اسلام سے دوری کا سبب بن رہی ہیں ۔ ہماری خواتین کو چاہئے کہ علم دین حاصل کریں اور قرآن و حدیث پر چلنے کا عہد کریں۔ اس سے انکی دین و دنیا کامیاب ہوجائیں گے ۔
راقم الحروف چونکہ تاخیر سے محفل پہنچا تو ناظم سید خواجہ وقار الدین نے دکنی زبان میں نعت پڑھنے کی دعوت دی ۔صاحب محفل شمیم کوثر کی خواہش پر الحمدللہ2نعتوںکا نذرانہ پیش کرکے محفل کو مزید گرمادیا ۔
شمیم کوثر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری اور میرے گھر کی خواتین کی عین خواہش تھی کہ ہم اپنے پوتے کا عقیقہ قرآن کی تلاوت اور ذکر رسول کا اہتمام کرتے ہوئے کریں۔اللہ تعالیٰ کے احکامات رسول کے فرامین کو سنیں اور اس پر عمل پیرا ہوں اور ساتھ ساتھ معاشرے تک دین کی بات پہنچائیں ۔ الحمداللہ کہ مولانا خلیل بشیر صاحب اور تمام نعت خواںحضرات یہاں آکر ہماری خواہش کو پورا کیا۔ خالد کوثر نے تمام شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے شرکت کرکے میرے بیٹے اور میرے افراد خاندان کو اپنی دعاؤں سے نواز جس کیلئے میں مشکور ہوں ۔
شفیع انور ، شکیل افسر، عمران کوثر، سلمان شکیل ،محمد محسن ،محمد ایوب صابراور دیگر افراد خاندان نے موسیٰ خالد کو اپنی نیک تمنائیں دی اور مہمانوں کا استقبال کیا ۔