منامہ....مملکت بحرین نے اپنے امن و استحکام کی خاطر قطری شہریوں پر ویزے کی پابندی عائدکردی۔ بحرین کا کہنا ہے کہ قطر کی جارحانہ پالیسی سے سب سے زیادہ نقصان اسی کو پہنچا ہے۔ شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ انکے ملک کے دروازے سیاحوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں البتہ بحرین کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ دہشتگردی کو شکست دینا ریاست کی اولیں ترجیح ہے۔