دبئی.... دبئی کی عدالت نے سعودی سیاح کی عریاں تصویر بناکر اس سے دولت اینٹھنے کی کوشش کرنے والے 3نائجیرین کو 6ماہ قید کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق نائجیریا کی خاتون اور دو مردوں نے ایک ہوٹل میں سعودی سیاح کی عریاں تصاویر لیکر دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے ایک ہزار درہم اور قیمتی گھڑی حوالے نہ کی تو اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جائیں گی۔ سعودی سیاح نے دبئی پولیس سے رجوع کرکے شکایت درج کرادی تھی۔