سعودی عرب میں یورینیئم نکالنے کا پروگرام
ابوظبی.... ایٹمی اسکیموں کی تیاری پر مامور سرکاری ادارے کے سربراہ ہاشم یمانی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب ایٹمی توانائی کے پروگرام کے تحت یورینیئم نکالے گا۔ ایٹمی ایندھن کی تیاری میں خود کفیل بننے کا اہتمام کریگا۔ انہوں نے کہا کہ یورینیئم نکالنے سے سعودی عرب کو مالی فائدہ ہوگا۔ سعودی عرب ایٹمی پروگرام کے قوانین جلد جاری کریگا۔ 2018ءکی تیسری سہ ماہی تک تمام ایٹمی ضوابط جاری کردیئے جائیں گے۔سعودی عرب ایٹمی توانائی سے استفادہ کرنے والے خلیجی ممالک میں امارات کے بعد دوسرا ملک ہوگا۔